بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ سادگی سے شادی کرلی

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ سادگی سے شادی کرلی

شیکھر دھون نے جنوری میں منگنی کا اعلان کیا تھا
بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ سادگی سے شادی کرلی

ویب ڈیسک

|

21 Feb 2026

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب ہفتے کے روز دہلی این سی آر میں سادگی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں صرف اہلِ خانہ اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

اس شادی کی خبر اس وقت سامنے آئی جب بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل نے انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

یاد رہے کہ شیکھر دھون نے رواں سال جنوری میں صوفی شائن کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ صوفی شائن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے اور وہ امریکی کمپنی ناردرن ٹرسٹ کارپوریشن میں اہم عہدے پر کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شیکھر دھون کی شادی عائشہ مکھرجی سے ہوئی تھی، تاہم دونوں کے درمیان اکتوبر 2023 میں طلاق ہو گئی تھی، جس کے بعد اب انہوں نے نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!