اسلام آباد : شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی پابندی

اسلام آباد : شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی پابندی

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آٹ ڈور اور ان ڈور دونوں طرح کے شیشہ کیفے چلانے پر پابندی ہوگی
اسلام آباد : شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی پابندی

Webdesk

|

9 Sep 2026

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد کردی، جس کا اطلاق این او سی رکھنے والے شیشہ کیفے پر بھی ہوگا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آٹ ڈور اور ان ڈور دونوں طرح کے شیشہ کیفے چلانے پر پابندی ہوگی، جبکہ این او سی کے حامل کیفے بھی شیشہ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کیفے کو سیل کردیا جائے گا اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

علاقے کے رہائشیوں نے انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں تاکہ غیرقانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ہو سکے۔

ماہرین صحت کے مطابق شیشہ سگریٹ کا محفوظ متبادل نہیں ہے، کیونکہ ایک ہی سیشن کے دوران صارفین کو کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر مضر کیمیکلز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ مشترکہ نلکے انفیکشن کے خطرات میں اضافہ کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!