بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوارکا نام سامنے آگیا؟

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوارکا نام سامنے آگیا؟

بھارتی بورڈ ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے اور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 مئی تھی
بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوارکا نام سامنے آگیا؟

Webdesk

|

29 May 2024

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق جارح مزاج بلے باز گوتم گمبھیر اور بھارتی بورڈ کے اعلی عہدیداران کے درمیان کوچنگ کے حوالے سے ابتدائی بات چیت ہوئی ہے۔

بھارتی بورڈ ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے اور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 مئی تھی۔ گھمبیر اور بھارتی بورڈ نے کوچنگ کے معاملے پر کوئی تبصرہ نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 بھارتی بورڈ غیر ملکی نہیں ملکی ہیڈ کوچ کے حق میں ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ راہول ڈریوڈ کی آخری اسائنمنٹ ہے۔

گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!