ابھیشیک شرما پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیت

ابھیشیک شرما پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیت

کھیل، سیاست، شوبز اور سماجی شخصیات وہ شعبے رہے جنہوں نے رواں برس سب سے زیادہ توجہ حاصل کی۔
ابھیشیک شرما پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیت

Webdesk

|

29 Dec 2025

کراچی: گوگل کی سالانہ رپورٹ ’ایئر اِن سرچ 2025‘ نے پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کی بدلتی ہوئی دلچسپیوں اور رجحانات کی ایک واضح تصویر پیش کر دی ہے۔

کھیل، سیاست، شوبز اور سماجی شخصیات وہ شعبے رہے جنہوں نے رواں برس سب سے زیادہ توجہ حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی صارفین نے ایتھلیٹس کے زمرے میں حیران کن طور پر بھارتی کرکٹر ابھشیک شرما کو سب سے زیادہ سرچ کیا، جو سرحد پار کھیلوں سے جڑی دلچسپی اور کرکٹ کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

کرکٹ ہی کے حوالے سے دیکھا جائے تو قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی گوگل سرچز میں نمایاں رہے۔ حسن نواز، عرفان خان نیازی، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس اور صائم ایوب کے نام سال 2025 میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے پاکستانی کرکٹرز میں شامل رہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نئی اور ابھرتی ہوئی صلاحیتیں شائقین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

سیاست اور سماجی میدان میں بھی سرچ رجحانات خاصے نمایاں رہے۔ وکی پیڈیا ڈیٹا کے مطابق 2025 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیت بن کر سامنے آئے، جو ملکی سیاست میں ان کے مسلسل اثر و رسوخ کی عکاسی کرتا ہے۔

اس فہرست میں ان کے بعد سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم شامل ہیں۔

شوبز انڈسٹری نے بھی ڈیجیٹل دنیا میں اپنی مقبولیت برقرار رکھی۔ گوگل رپورٹ کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان، اقرا عزیز اور ہانیہ عامر سال 2025 میں پاکستانی صارفین کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فنکاراؤں میں شامل رہیں، جن کی فلمیں، ڈرامے اور سوشل میڈیا سرگرمیاں مداحوں کی دلچسپی کا مرکز بنیں۔

ماہرین کے مطابق ایئر اِن سرچ 2025 کے یہ رجحانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستانی صارفین نہ صرف مقامی بلکہ عالمی شخصیات اور موضوعات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں، جبکہ کھیل، سیاست اور تفریح بدستور آن لائن دلچسپی کے سب سے بڑے محور بنے ہوئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!