بریکنگ : پاکستان کا امریکا کو جیت کیلیے 160 رنز کا ہدف
Webdesk
|
6 Jun 2024
پاکستان نے میزبان امریکا کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔
مقررہ 20 اوورز میں پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
امریکا کے خلاف پاکستان کو ابتدا میں مشکلات درپیش آئیں، قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، جبکہ شاداب نے شاندار بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 40 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور پھر اعظم خان صفر پر چلتے بنے۔
اس کے علاوہ بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر آٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 18 رنز بناسکے۔اختتامی اوورز مین شاہین نے جارحانہ بیٹنگ کی، وہ 16 گیندوں پر 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
Comments
0 comment