بین ڈکٹ کا آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان
Webdesk
|
24 Mar 2026
لندن: انگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے آئی پی ایل 2026 سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملکی کرکٹ پرتوجہ دینے اور اپنا انگلینڈ کاکریئربچانیکے لیے آئی پی ایل نہ کھیلیکا فیصلہ کیا ہے۔
بین ڈکٹ کا کہنا تھا یہ مشکل فیصلہ تھا،ٹیم کیتمام ارکان سے معذرت خواہ ہوں میں نہیں آؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پرکافی سوچا مگر یہ میریکریئرکیلیے بہترین فیصلہ ہے۔ میری عمر (31 سال) کے پیش نظر ممکن ہے کہ میں دوبارہ آئی پی ایل کھیلنیکا موقع نہ پا سکوں لیکن مستقبل میں اس امید کو زندہ رکھنا چاہتا ہوں۔
اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بین ڈکٹ نے اپنی فارم بحال کرنے اورانٹرنیشنل کریئر بچانے کے لیے آئی پی ایل 2026 کے لیے دہلی کیپیٹلز کے ساتھ اپنا معاہدہ واپس لے لیا ہے۔
معاہدے سے دستبرداری کی وجہ سے بین ڈکٹ 2029 تک آئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے۔
Comments
0 comment