بین اسٹوکس کے گھر ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

بین اسٹوکس کے گھر ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا
بین اسٹوکس کے گھر ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک

|

2 Nov 2024

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر پر چوری کرنے والے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرہم پولیس نے نارتھ یارکشائر کے 32 سالہ رہاےئشی کو بین اسٹوکس کے گھر چوری کے شبے میں گرفتار کیا، ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم ضمانت پر رہا بھی ہوگیا تاہم تحقیقات اور تفتیش جاری ہے۔

بین اسٹوکس کے گھر 17 اکتوبر کی شب  ہونے والی واردات کے وقت کاؤنٹی ڈرہم کے کیسل ایڈن میں گھر پر ان کی اہلیہ  کلارے ریڈکلف اور دونوں بچے بھی موجود تھے جبکہ  ڈکیت 3 بیش قیمت نیکلس، مہنگی انگوٹھی اور دیگر  سامان کے ساتھ انگلینڈ کو ایک سال قبل ورلڈ کپ جیتنے میں مدد کرنے پر 2020 میں برطانوی حکومت کی جانب سے ملنے والا آرڈر آف  برٹش امپائر کا میڈل بھی  لے اڑے۔ 

اسٹوکس  کا کہنا ہے کہ  خوش قسمتی سے وقوعہ میں ان کے خاندان کو کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا لیکن اس کا اثر ان کی جذباتی اور ذہنی حالت پر پڑا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!