چمپئنز ٹرافی، غیر ملکی امپائر کی طبیعت خراب ہوگئی

چمپئنز ٹرافی، غیر ملکی امپائر کی طبیعت خراب ہوگئی

پاکستانی امپائر ڈیوٹی انجام دیں گے
چمپئنز ٹرافی، غیر ملکی امپائر کی طبیعت خراب ہوگئی

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2025

چیمپئنز ٹرافی کے آج ہونے والے میچ میں امپائر کرس گیفنی کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد ان کی جگہ احسن رضا نے امپائرنگ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

آئی سی سی نے اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راشد ریاض میچ کے چوتھے امپائر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔  

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں احسن رضا کے ساتھ دوسرے آن فیلڈ امپائر جوئیل ولسن ہیں۔ کرس گیفنی کی طبیعت میں خرابی کے باعث ہونے والی اس تبدیلی کے باوجود میچ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔  

آئی سی سی نے کرس گیفنی کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، لیکن ان کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!