چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنے کا دعوی
ویب ڈیسک
|
11 Jul 2024
بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کا میچ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اُس کی جگہ انڈیا کے تمام میچز متبادل مقام سری لنکا یا دبئی میں کروانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیئمئنز ٹرافی کا انعقاد 2024 مارچ میں ہونا ہے جس کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گاْ
واضح رہے کہ دونوں ممالک کی کشیدگی کے باعث بھارت نے 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کی آخری سیریز بھی 12 سال قبل 2012 میں بھارت میں ہوئی تھی۔
Comments
0 comment