چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ کے 3 ارب 40 کروڑ کے ٹکٹس چند منٹوں میں فروخت

چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ کے 3 ارب 40 کروڑ کے ٹکٹس چند منٹوں میں فروخت

پاک بھارت میچ کا سب سے مہنگا ٹکٹ 9 لاکھ 49 ہزار روپے میں فروخت ہوا ہے
چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ کے 3 ارب 40 کروڑ کے ٹکٹس چند منٹوں میں فروخت

ویب ڈیسک

|

4 Feb 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت ہوگئے۔

دبئی میں ہونے والے میچ کے ٹکٹ مختلف کیٹگریز کے تھے جن میں سے سب سے سستا 500 درہم اور سب سے مہنگا 9 لاکھ 49 ہزار روپے قیمت والا تھا۔

ٹکٹ کاؤنٹ پر آتے ہی شائقین کرکٹ ٹوٹ پڑے اور انہوں نے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مختلف پویلینز کے ٹکٹ خریدے۔

مجموعی طور پر  23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت 3 ارب 40 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔

صرف یہی نہیں دبئی میں ہونے والے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کُن فروخت ہوئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55 ملین درہم میں فروخت ہو چکے ہیں۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!