چیمپئنز ٹرافی: ویرات اور روہت شرما پاکستان آنے پر رضامند

چیمپئنز ٹرافی: ویرات اور روہت شرما پاکستان آنے پر رضامند

دونوں کھلاڑی ذاتی طور پر آنے کے لیے تیار ہیں تاہم حکومت اور بورڈ کا فیصلہ حتمی ہوگا، ذرائع
چیمپئنز ٹرافی: ویرات اور روہت شرما پاکستان آنے پر رضامند

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2024

معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

اسپورٹس جرنلسٹ فرید خانے کے مطابق روہت اور ویرات پاکستان آکر کھیلنے پر رضامند ہیں تاہم وہ حکومت اور بورڈ کے فیصلے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ ہندوستانی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے لیے اپنے اہل خانہ کو ساتھ لے کر آئیں گے۔

اس سے قبل ٹائمز آف انڈیا کے اداریے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے ے لیے بھارتی ٹیم کو  پاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

اداریے میں کہا گیا ہے کہ ’’ٹیم انڈیا کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے بشرطیکہ اسے لوہے سے ملبوس، اعلیٰ سطحی سیکورٹی دی جائے۔‘‘

دوسری جانب اس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ بلیو شرٹس آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں شیڈول کیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پہلے ہی میگا ایونٹ کا شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ شیئر کر چکا ہے، جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان یکم مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں ہونے والا انتہائی متوقع میچ شامل ہے۔

تاہم، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے ٹورنامنٹ میں اپنے ملک کی شرکت کی باضابطہ طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!