چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

ویب ڈیسک
|
12 Feb 2025
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر گیند باز جسپریت بمراہ کو انجری کے باعث آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر کر دیا گیا ہے۔
بمراہ کو گزشتہ مہینے سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کے نچلے حصے میں چوٹ لگی تھی، جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) کے ایک بیان کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بمراہ کی جگہ تیز گیند باز ہرشیت رانا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
یہ دوسرا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے جس سے بمراہ چوٹ کی وجہ سے محروم ہوں گے۔ اس سے قبل وہ 2022 کے T20 ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے تھے، جس کے بعد انہیں سرجری کروانی پڑی تھی۔
اس کے علاوہ، ہندوستانی ٹیم میں اسپنر ورون چکرورتی کو شامل کیا گیا ہے، جو یشسوی جیسوال کی جگہ لے رہے ہیں۔
Comments
0 comment