اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی، قومی ہاکی ٹیم پر پیسوں کی بارش

اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی، قومی ہاکی ٹیم پر پیسوں کی بارش

حکومت پنجاب اور میئر کراچی میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کیش انعام دینے کا اعلان کردیا
اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی، قومی ہاکی ٹیم پر پیسوں کی بارش

ویب ڈیسک

|

11 May 2024

میئر کراچی اور پنجاب حکومت نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کے لیے نقد انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور ہمیں اس کی ترویج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور فائنل میں پہنچ کر ملک کا نام روشن کیا، شہر قائد کے دروازے ہمیشہ قومی ہاکی ٹیم کے لیے کھلے ہیں جبکہ سندھ حکومت اپنے قومی کھیل کی بہتری کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے۔ 

اُدھر حکومت پنجاب نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلطان اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی پر قومی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

 وزیر کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ ‏ جذبے، جوش،  ولولے  اور  محنت سے قومی ٹیم نے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی،  فائنل میں پاکستان کا کھیل شاندار رہا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!