دورہ سری لنکا میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ

دورہ سری لنکا میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ

کے ایل راہول یا ہاردیک پانڈیا کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے
دورہ سری لنکا میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ

Webdesk

|

9 Jul 2024

 نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما اور ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے۔اگست میں بھارت نے سری لنکا میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنی ہے، جس میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو بھی آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

کے ایل راہول یا ہاردیک پانڈیا کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔روہت شرما اور ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

بورڈ آفیشل نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹار کرکٹرز انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیل کر میچ پریکٹس میں آ جائیں گے، دونوں کرکٹرز ہوم سیزن میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!