افغان بولر نوین الحق نے 13 گیندوں کا کرا ڈالا
زمبابوے اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی ہرارے میں کھیلا گیا
Webdesk
|
16 Dec 2024
افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے، 6 گیندوں کا اوور وائیڈیں اور نوبال کی وجہ سے 13 گیندوں کا کرایا۔
زمبابوے اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی ہرارے میں کھیلا گیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
زمبابوے کی بیٹنگ کے دوران افغان بولر نوین الحق ایسی لائن لینتھ بھولے کہ اوور میں 6 وائیڈز اور ایک نوبال کروا بیٹھے۔
نوین الحق نے زمبابوے اننگز کا 15 واں کروایا جس میں انہوں نے 6 وائیڈیں، ایک نوبال کروائی اور مجموعی طور پر 13 گیندیں پھینکیں۔
افغان بولر کو اس اوور میں ایک وکٹ بھی ملی اور انہوں نے مجموعی طور پر اوور میں 19 رنز دیے۔
Comments
0 comment