فیفا نے ایران کی میچز منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
Webdesk
|
13 Apr 2026
میکسیکو : عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ایران کی جانب سے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے کسی اور ملک منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد ایران کی شرکت ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے تصدیق کی کہ فیفا نے لاجسٹک رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ورلڈ کپ میچوں کو امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی ایران کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور سیکیورٹی خدشات کے باعث مطالبہ کیا تھا کہ اس کے گروپ میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کیے جائیں، تاہم فیفا نے واضح کیا ہے کہ ٹورنامنٹ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور میچز پہلے سے طے شدہ مقامات پر ہی ہوں گے۔
میکسیکن صدر شین بام نے گزشتہ روز فیفا کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میچز منصوبہ بندی کے مطابق امریکا میں کھیلے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے یہ مقف اختیار کیا تھا کہ امریکا میں کھیلنا موجودہ جنگی صورتحال کے پیش نظر محفوظ نہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایرانی ٹیم کی سیکیورٹی پر خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔
شین بام کے مطابق فیفا نے لاجسٹک، کمرشل معاہدوں، ٹکٹنگ اور براڈکاسٹ شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کے میچز کی منتقلی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
Comments
0 comment