فیفا ورلڈکپ، رونالڈو کی پنالٹی سے قبل بسم اللہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
Webdesk
|
3 Jul 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے رائو نڈ آف 32 میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے۔
سوشل میڈیا وائرل ویڈیو میں ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پنالٹی لینے سے چند لمحے قبل رونالڈو نے آہستہ آواز میں "بسم اللہ" کہا۔یہ کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے تاہم اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ انہوں نے واقعی یہی الفاظ ادا کیے تھے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ پنالٹی لینے سے پہلے وہ خود سے کچھ الفاظ دہراتے ہوئے دکھائی دیے جنہیں کئی افراد نے "بسم اللہ" قرار دیا۔
اس پنالٹی کی اہمیت صرف وائرل ویڈیو تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ رونالڈو کے ورلڈکپ کی ناک آٹ مرحلے میں کیریئر کا پہلا گول بھی ثابت ہوا۔ یہ ٹورنامنٹ میں ان کا تیسرا گول تھا جس نے پرتگال کو میچ میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments
0 comment