گھٹنے کی انجری، شاہین آفریدی بگ بیش لیگ سے باہر
لاہور میں ان کا ری ہیب مکمل ہوگا۔
Webdesk
|
30 Dec 2025
لاہور: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے کا ایم آر آئی کیا گیا ہے جس میں ان کے گھٹنے کی انجری نوعیت بھی سامنے آگئی ہے۔لیفٹ آرم پیسر شاہین آفریدی کے گھٹنے کے ایم آر آئی سے پتا چلا کہ ان کی انجری شدید نوعیت کی نہیں ہے، شاہین شاہ آفریدی ایک ہفتے آرام کے بعد بولنگ کرسکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق گھٹنے کی انجری کے باعث قومی فاسٹ بولر کو پی سی بی نے وطن واپس بلا لیا ہے، لاہور میں ان کا ری ہیب مکمل ہوگا۔
آسٹریلوی لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے، وہ ایسے وقت میں انجرڈ ہوئے جب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد میں صرف ایک ماہ کا عرصہ باقی ہے۔
Comments
0 comment