گیند لگنے سے زخمی امام الحق کی حالت اب کیسی ہے؟ ڈاکٹرز کا اہم بیان

ویب ڈیسک
|
5 Apr 2025
ماؤنٹ مونگانوئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے دوران پاکستانی اوپنر امام الحق زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں ایمبولینس میں فوری طور پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
امام الحق فیلڈر کی جانب سے تیز تھرو کی زد میں آئے، گیند اُن کے ہیلمٹ پر لگی اور پھر جالیوں سے منہ پر جاکر لگی۔
میچ کے تیسرے اوور میں امام الحق جب رنز لینے کے لیے دوڑے تو فیلڈر کی پھینکی گیند ان کے ہیلمٹ سے ٹکرا کر چہرے پر لگی، جس کے بعد وہ زمین پر گر پڑے۔ زخمی کھلاڑی کو فوری طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، امام الحق کو احتیاطی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، ان کے چہرے پر ہلکی چوٹ آئی ہے، اور ڈاکٹروں نے انہیں دو ہفتے تک مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تاہم، وہ فضائی سفر کے لیے فٹ ہیں۔
امام الحق کی صحت یابی کے بعد ان کے کھیل میں واپس آنے کے امکانات پر پی سی بی کی طرف سے مزید اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔
Comments
0 comment