حکومت کو ہوش آگیا، انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیتنے والے نوجوان سے صوبائی وزیر کی ملاقات

حکومت کو ہوش آگیا، انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیتنے والے نوجوان سے صوبائی وزیر کی ملاقات

وزیراعلی کی ہدایت پر صوبائی وزیر نے عامر سے ملاقات کی
حکومت کو ہوش آگیا، انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیتنے والے نوجوان سے صوبائی وزیر کی ملاقات

آفتاب مہمند

|

15 Aug 2024

تھائی لینڈ میں ہونے والی تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں بھارت سمیت کئی ممالک کے کھلاڑیوں کو زیر کر کے گولڈ میڈل جیتنے والے سوات کے نوجوان محمد عامر کی محنت رنگ لے آئی۔

عامر خان کا تعلق سوات سے ہے جنہوں نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ، نیپال، فلپائن اور بھارت کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔

سوات کے عامر کی کامیابی اُس وقت ہوئی جب ارشد ندیم کی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کا چرچا چل رہا تھا تاہم کراٹے ماسٹر کو کسی نشریاتی ادارے نے کوریج نہیں دی۔

عامر تھائی لینڈ سے اکیلے ایئرپورٹ روانہ ہوئے اور سوات پہنچے جہاں چکدرہ بائی پاس پر سوات کے لوگوں نے اُن کا استقبال کیا جبکہ کوئی حکومتی شخصیت وہاں موجود نہیں تھی۔

بعد ازاں بلدیاتی چیئرمین اور صوبائی وزیر کی گاڑی میں انہیں جلوس کی صورت میں گھر پہنچایا گیا۔ معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھا تو وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر کو عامر خان سے ملاقات کی ہدایت کی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی وزیر  لائیو اسٹاک، فشریز اور کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے عالمی مقابلوں میں گلولڈ میڈل جیتنے والے عامر خان سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد پیش کی۔

ذرائع کے مطابق عامر خان سے جلد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر بھی ملاقات کریں گے اور انہیں کامیابی پر انعامات بھی دیے جائیں گے تاہم میڈیا کی جانب سے نظر انداز کرنے پر سوات کے لوگ نہ صرف ناراض ہیں بلکہ اس کا کھل کر اظہار بھی کررہے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!