ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں

ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں

ہاردیک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی۔
ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں

Webdesk

|

24 May 2024

 نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ نائب کپتان ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کی علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ہاردیک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحث و مباحثے کی امریکی ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر ایک صارف کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

ریڈ اِٹ صارف کی پوسٹ کے مطابق اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ پوسٹ شیئر کرنا بند کر دیا ہے جبکہ نتاشا اسٹینکووچ پانڈیا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام سے اپنے شوہر یعنی ہاردیک پانڈیا کا نام بھی ہٹا دیا ہے اور ایک ساتھ شیئر کی گئی ماضی کی مختلف پوسٹس بھی حذف کردیں۔

دوسری جانب بھارتی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا نے بھی 4 مارچ کو اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے گریز کیا۔یہاں یہ بھی قابل ذکر ہے کہ نتاشا اسٹینکووچ آئی پی ایل میچز کے دوران بھی منظر سے غائب رہیں اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر کی ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!