حسن علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ سے آئوٹ
Webdesk
|
22 May 2024
پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیم فاسٹ بولر حسن علی کو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق حسن علی کانٹی کرکٹ کی اپنی کمٹمنٹ پوری کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ 15رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے۔
افتخار احمد، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، عثمان خان، اعظم خان، حارث رئوف، عباس آفریدی اور شاداب خان اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں عماد وسیم اور ابرار احمد بھی شامل ہوں گے جبکہ سلمان علی آغا اور عرفان خان نیازی ریزروز میں شامل ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان ممکنہ طور پر اگلے ایک دو روز کردیا جائے گا۔
Comments
0 comment