ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان نے بھارت کو ہدف دے دیا

ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان نے بھارت کو ہدف دے دیا

بابر اعظم ایک بار پھر لمبی اننگ کھیلنے میں ناکام
ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان نے بھارت کو ہدف دے دیا

ویب ڈیسک

|

23 Feb 2025

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کیلیے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انتہائی مشکل حالات میں 242 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی ابتدائی دو وکٹیں 47 پر گر گئیں تھیں جس کے بعد سعود شکیل اور رضوان نے 104 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ 

پھر 33ویں اوور میں رضوان 151 کے مجموعی جبکہ 46 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، انہوں نے 70 گیندوں کا سامنا کیا۔

اس کے بعد سعود شکیل 159 کے مجموعی اسکور پر 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

طیب طاہر 165 جبکہ سلمان علی آغا اور شاہین آفریدی 200 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسیم شاہ تھے جنہوں نے 14 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ 222 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

پھر 241 کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور 49.4 اوور میں خوشدل شاہ 241 کے مجموعی اسکور پر 39 گیندوں پر 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے پوری اننگز میں صرف تین چھکے لگائے جبکہ 14 چوکے لگائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!