جارحانہ بیٹنگ، بھارتی بلے باز نے شاہد آفریدی کا 28 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

جارحانہ بیٹنگ، بھارتی بلے باز نے شاہد آفریدی کا 28 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

ابھیشیک نے تیز ترین سنچری بنائی ہے
جارحانہ بیٹنگ، بھارتی بلے باز نے شاہد آفریدی کا 28 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

Webdesk

|

3 Feb 2025

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما نے 37 گیندوں پر سنچری بناکر شاہد آفریدی کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نوجوان بیٹر نے انگلینڈ کے خلاف دھواں دار اننگز نے پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری کی یاد تازہ کردی۔

بھارت کے ہوم گراؤنڈ پونے میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں ابھیشیک شرما نے 54 گیندوں پر 135 رنز کی اننگز کھیل کر مداحوں کو شاہد آفریدی کی یاد دلا دی ہے۔

بھارتی بلے نے بھی اپنی سنچری 37 گیندوں پر اسکور کی اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز بن گئے۔

ابھیشیک کی اننگز میں 13 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ 

خیال رہے کہ اس میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دے کر اپنی دوسری سب سے بڑی جیت حاصل کی۔ 

انگلینڈ کی ٹیم 278 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محض 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 4 اکتوبر 1996 کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں 37 گیندوں پر ہی اس وقت کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

آفریدی سے قبل ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ سری لنکا کے سنتھ جے سوریا کے پاس تھا جنہوں نے 48 گیندوں پر 100 رنز بنائے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!