خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو اہم عہدہ مل گیا

خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو اہم عہدہ مل گیا

نائلہ کیانی کی بطور قومی خیر سگالی سفیرتقرری خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔
خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو اہم عہدہ مل گیا

Webdesk

|

29 May 2024

 اسلام آباد: پاکستان کی معروف خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو وفاقی وزارت تعلیم نے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے قومی خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نائلہ کیانی ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان میں واحد خاتون ایتھلیٹ ہیں، نائلہ کیانی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ملک بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کریں گی۔

نائلہ کیانی کی بطور قومی خیر سگالی سفیرتقرری خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔

یاد رہے کہ خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی ایرو اسپیس انجینئر اور ایک بینکر ہیں، وہ پہلی پاکستانی خاتون اور تیسری پاکستانی ہیں جنہوں نے 8,000 میٹر سے اوپر کی 11 چوٹیاں سر کی ہیں۔

نائلہ کیانی نانگا پربت، گاشربرم ون، گاشربرم ٹو، لوتسے، مناسلو، براڈ پیک، اناپورنا، مکالو، اور چو اویو سرکر چکی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!