کوہلی کو سیکیورٹی تھریٹ کے باعث میچ منسوخ
Webdesk
|
23 May 2024
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو سیکورٹی باعث گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
گزشتہ روز کوہلی کو سیکیورٹی تھریٹ کے بعد پریکٹس میچ منسوخ کر دیا گیا تھا اور پولیس آفیسر وجے سنگھا کا کہنا تھا کہ پریکٹس سیشن اور پریس کانفرنس کو منسوخ کرنے کی بنیادی وجہ ویرات کی سیکورٹی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور اس لیے ہم کسی طرح کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔
گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلورو نے احمد آباد میں اپنا پریکٹس میچ سیکیورٹی تھریٹ کے باعث نہیں بلکہ ہیٹ ویو کے باعث منسوخ کیا تھا۔
ٹائمز آف انڈیا نے گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی صحت کو پریکٹس پر ترجیح دی۔
Comments
0 comment