کوہلی نے جلد پاکستان آنے کی اُمید ظاہر کردی، ویڈیو کال وائرل

کوہلی نے جلد پاکستان آنے کی اُمید ظاہر کردی، ویڈیو کال وائرل

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کوہلی نے شہروز کاشف کی فیملی اور دوستوں کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا
کوہلی نے جلد پاکستان آنے کی اُمید ظاہر کردی، ویڈیو کال وائرل

Webdesk

|

17 May 2024

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران جلد پاکستان آمد کی امید ظاہر کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کی گفتگو سنی جاسکتی ہے، پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف فون پر اسٹار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے بات چیت کررہے جس میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ امید ہے ہم جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے کیونکہ اب سب نے آنا شروع کردیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کوہلی نے شہروز کاشف کی فیملی اور دوستوں کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر کوہ پیما نے کوہلی کو ٹیم کے ساتھ پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا۔

واضح رہے کہ اگلے برس پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرنی ہے، جس میں بھارت سمیت 8 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!