لاہور نے بیڈمینٹن چیمپئن شپ جیت لی

لاہور نے بیڈمینٹن چیمپئن شپ جیت لی

ماہوار شہزاد اور مراد علی نے بیڈ منٹن چیمپئن شپ جیت لی
لاہور نے بیڈمینٹن چیمپئن شپ جیت لی

ویب ڈیسک

|

8 Oct 2024

پاکستانی ایتھلیٹس مراد علی اور ماہور شہزاد نے 61ویں نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں بالترتیب مرد اور خواتین سنگلز مقابلے میں ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔

 مینز سنگلز کے فائنل میں خیبر پختونخوا کے مراد علی نے پاکستان آرمی کے انجم بشیر کو 21-19 اور 21-18 کے اسکور کے ساتھ دو سیٹس میں شکست دی۔

 واپڈا سے تعلق رکھنے والی ماہور شہزاد نے خواتین کے سنگلز میں اپنی ساتھی غزالہ صدیقی کو 21-16 اور 22-20 کے سکور سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ ماہور نے لگاتار آٹھویں بار نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن کا خطاب حاصل کیا۔

 اپنی جیت کے سلسلے کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ماہور نے کہا، "میں حال ہی میں ایک بیٹی کی ماں بنی ہوں اور مجھے چار ماہ کی تربیت سے سختی سے منع کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مجھے چیمپئن شپ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ"مجھے اسے بھول جانے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن میں یہ ٹائٹل آسانی سے کسی اور کے پاس نہیں جانے دینا چاہتی تھی۔

 27 سالہ ایتھلیٹ نے اپنی عالمی درجہ بندی میں بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے میں کافی عرصے سے بین الاقوامی ایونٹس نہیں کھیل سکی اب میری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایونٹس میں شرکت کروں۔

 ڈبلز مقابلوں میں بھی سنسنی خیز مقابلے ہوئے، جس میں راجہ محمد حسنین اور راجہ ذوالقرنین حیدر نے آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے مراد علی اور واپڈا کے عظیم سرور کو سٹریٹ سیٹس میں 21-11 اور 21-13 سے شکست دی۔

 ویمنز ڈبلز میں واپڈا اور آرمی کی صائمہ وقاص اور عمارہ اشتیاق نے پلوشہ بشیر اور غزالہ صدیقی کو تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں 10-21، 21-17 اور 21-16 کے اسکور کے ساتھ شکست دی۔

 مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں واپڈا کے ایم علی لاروش نے ایک دلچسپ مقابلے میں زونین جاوید کو 21-19 کے سکور سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ SNGPL کی زبیرہ اسلام نے پلوشہ بشیر کو 21-19 کے سکور سے زیر کر لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!