محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی
محمد عامر نے اپنا برطانوی پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا ہے
Webdesk
|
20 May 2026
لندن: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی برطانوی نژاد اہلیہ نرجس خان اور بچوں کے ہمراہ طویل عرصے سے برطانیہ میں مقیم رہنے کی وجہ سے تمام قانونی مراحل مکمل کرنے کے بعد اب باقاعدہ طور پر برطانوی شہریت حاصل کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق محمد عامر نے اپنا برطانوی پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا ہے۔ اگرچہ عامر نے واضح کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
تاہم شہریت کے بعد اب ان کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں بطور برطانوی کھلاڑی شرکت کرنے اور دنیا بھر کی دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اوورسیز کرکٹر کے طور پر کھیلنے کے شاندار مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔
Comments
0 comment