محمد رضوان اور بابر اعظم کی ماہانہ آمدن جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

محمد رضوان اور بابر اعظم کی ماہانہ آمدن جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

رضوان اور بابر سمیت تمام کھلاڑیوں کی آمدن بڑھ گئی ہے
محمد رضوان اور بابر اعظم کی ماہانہ آمدن جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ویب ڈیسک

|

2 Nov 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ اور آئی سی سی کی شیئر رقم میں اضافے کے بعد بابر اعظم اور قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان ماہانہ 65 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کریں گے۔

پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا جس میں کھلاڑیوں کی سابقہ میچ فیس اور ماہانہ تنخواہ کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ آئی سی سی سے گزشتہ برس طے ہونے والے فارملولے کے تحت کھلاڑیوں کی ماہانہ رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی سے معاہدے کے تحت ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فی کھلاڑی کا معاوضہ 12 لاکھ 57 ہزار جبکہ ون ڈے میچ کی فیس 6 لاکھ 44 ہزار اور ٹی ٹوینٹی کی فیس 4 لاکھ 18 ہزار روپے ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اے کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو 45 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے جبکہ آئی سی سی کی آمدنی کا حصہ تین فیصد اضافے کے بعد بڑھ کر 20 لاکھ 70 ہزار ہوجائے گا جبکہ پہلے یہ رقم 15 لاکھ 30 ہزار تھی۔

یوں رواں دورانیے میں ماہانہ 65 لاکھ 70 ہزار روپے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتے رہیں گے۔

بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 30 لاکھ تنخوا جبکہ 15 لاکھ 52 ہزار روپے آئی سی سی شیئر کے ملیں گے یوں اُن کی ماہانہ آمدن 45 لاکھ ساڑھے 52 ہزار ہوجائے گی۔

اسی طرح سی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ اور آئی سی سی کی فیس 10 لاکھ 35 ہزار ملے گی یوں کھلاڑیوں کی ماہانہ آمدن 20 لاکھ 35 ہزار ہوجائے گی۔

ڈی کیٹیگری میں جگہ پانے والوں کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے 7 لاکھ روپے ہے، اس میں آئی سی سی کے5 لاکھ 17 ہزار 500 شامل ہوں گے۔ یوں اب انھیں ماہانہ12 لاکھ 67 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچز کھیلنے پر خطیر رقم ملے گی، چار روزہ میچ کی فیس 6 لاکھ 28 ہزار898 ،ون ڈے کی 3 لاکھ 22 ہزار 310 ، ٹی ٹوئنٹی کی 2 لاکھ 9 ہزار292 ہے۔

کھلاڑیوں کو انعامات کی ملنے والی رقم اس کے علاوہ ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!