محسن نقوی دو گھوڑوں پر سوار، آفریدی کا چیئرمین پی سی بی سے استعفے کا مطالبہ

محسن نقوی دو گھوڑوں پر سوار، آفریدی کا چیئرمین پی سی بی سے استعفے کا مطالبہ

محسن نقوی بہت محنتی اور کرکٹ کی بہتری چاہتے ہیں مگر وہ ذمہ داریوں کیوجہ سے بھرپور توجہ نہیں دے پا رہے ل، آفریدی
محسن نقوی دو گھوڑوں پر سوار، آفریدی کا چیئرمین پی سی بی سے استعفے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

8 Apr 2025

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک وقت میں صرف ایک ذمہ داری پر توجہ دینی چاہیے۔  

آفریدی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب نقوی کے استعفیٰ کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ انہوں نے پی سی بی چیئرمین کے عہدے کو "24 گھنٹے کا کام" قرار دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی ایک محنتی شخص ہیں، لیکن "دو گھوڑوں پر سوار ہونا" انہیں کرکٹ کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرنے سے روکے گا۔  

ذرائع کے مطابق، جون میں امریکہ میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران محسن نقوی نے شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کوئی عہدہ پیش کیا تھا، لیکن مصروفیات کی وجہ سے آفریدی نے معذرت کر لی۔  

اس سے قبل پی سی بی نے بعض میڈیا ویب سائٹس پر چیئرمین کے استعفیٰ کی رپورٹس کو "بے بنیاد" قرار دیا تھا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نقوی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر بننے کے بعد پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ "محسن نقوی اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں اور پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔"  

واضح رہے کہ محسن نقوی شہباز شریف کی قیادت میں بننے والی حکومت کے بعد سے وزیر داخلہ کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے ہیں، جبکہ کچھ دن پہلے انہوں نے باقاعدہ طور پر اے سی سی صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ 

پی سی بی کے ایک عہدے دار نے کہا کہ نقوی کا پی سی بی چیئرمین اور اے سی سی صدر کی حیثیت سے دوہرا کردار "غیر معمولی نہیں" ہے، اور ان کا مؤثر وقت کا انتظام انہیں دونوں ذمہ داریاں کامیابی سے نبھانے میں مدد دے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!