محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار

محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار

مختلف انکلوژرز اور باکس کا معائنہ کیا اور فراہم کردہ سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار

Webdesk

|

19 Mar 2024

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کے فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز پی ایس ایل فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور منیجر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم نے انہیں بریفنگ دی۔

دوسرے کے دوران محسن نقوی نے مختلف انکلوژرز اور باکس کا معائنہ کیا اور فراہم کردہ سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے شائقین کے لیے نئے ویو کو بہتر بنانے کے لیے انکلوژر کے حفاظتی جنگلے مزید آگے بڑھانے، عمارت کو بہتر اور خوبصورت بنانے کی بھی ہدایات دیں اور کہا کہ اسٹیڈیم کی دیکھ بھال پر مستقل اور خصوصی توجہ دی جائے۔

چیئرمین پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اپ گریڈیشن پلان کو جلد حتمی شکل دینے کا حکم دیا اور میچز کے لیے بہترین پچز تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!