ملتان ٹیسٹ دوسری اننگ، پاکستان 157 پر آل آؤٹ، مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف
Webdesk
|
19 Jan 2025
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے اور دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فیل ہوگئی، پوری ٹیم صرف 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز پر کا ہدف ملا ہے۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آٹ ہو گئے۔
نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان بھی دو رنز پرپویلین لوٹ گئے، جبکہ کامران غلام 27 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 جبکہ گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کے دو کھلاڑی رن آٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
Comments
0 comment