مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا

مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا

مائیکل وان کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا سے کافی بہتر ہے۔
مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا

Webdesk

|

24 Jun 2024

لندن: سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے گزشتہ سال ورلڈکپ میں پاکستان کو اور اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو شکست دینے والی افغانستان ٹیم کو ایشیا کی دوسری بہترین کرکٹ ٹیم قرار دے دیا۔

مائیکل وان کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا سے کافی بہتر ہے۔ گزشتہ روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

افغانستان نے پہلی بار آسٹریلیا کو شکست کا مزہ چکھایا۔آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے افغانستان ٹیم کی تعریف کی اور راشد خان کی کپتانی کو بھی سراہا۔

ایکس پر ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری وائٹ بال کرکٹ کی بہترین ٹیم قرار دیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کیبعد افغانستان کرکٹ ٹیم نے سپر8 مرحلے کے گروپ 1 سے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنا مشکل راستہ کھول لیا ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!