میری کپتانی کو کس نے مقبول بنایا؟ سرفراز احمد کا بڑا انکشاف
Webdesk
|
30 Dec 2025
کراچی: پاکستان کے چند مقبول ترین کپتانوں میں سے ایک سرفراز احمد نے اپنی کپتانی کی مقبولیت میں بھارتی ٹیم کے کردار سے پردہ اٹھا دیا۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد بطور مہمان کرکٹ فواد عالم کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں میزبان فواد عالم نے ان سے سوال پوچھا کہ میں نے دیکھا ہے تمہاری کپتانی کی مقبولیت میں بھارت کا بہت بڑا ہاتھ ہے، تمہاری کپتانی کو مقبولیت میں بلیو شرٹس کا کردار ہے۔
سرفراز احمد نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچز جب بھی ہوتے ہیں تو دنیا بھر میں یہ مقابلے دیکھے جاتے ہیں، کپتانی کو مقبول بنانے میں بھارت کا ہاتھ ہے اگر آپ دونوں فائنل مقابلے دیکھو تو اس بات کی بالکل بھی امید نہیں تھی کہ پاکستان ٹیم فائنل جیتے گی۔
فواد عالم نے کہا کہ پاکستان انڈر19 ورلڈکپ بھارت کے ساتھ ہوا، چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت کے ساتھ ہوا، ہم تو سوچتے ہیں اور تم نے کپتانی کی ہے کہیں نہ کہیں سوچتے تو ہوگے کہ اللہ تعالیٰ نے کیا کروایا ہے؟
سرفراز احمد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2017 میں اگر آپ پاکستان کی سائیڈ کا موازنہ بھارت کی ٹیم سے کرو تو آن پیپر بھارت کی ٹیم بہت ٹف تھی۔
سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے انڈر19 ورلڈکپ کی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں 2006 کا بتاؤں کہ بھارت کی ٹیم اتنی مضبوط تھی کہ اس میں روہت شرما، چتیشور پجارا، رویندر جڈیجا موجود تھے، ان کی بیٹنگ اتنی مضبوط تھی کہ فائنل تک ان کے ٹاپ تھری آؤٹ ہی نہیں ہوتے تھے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں بھی پتا تھا کہ ان کی بیٹنگ بہت ہی مضبوط ہے، سری لنکا میں میچ تھا اور ہم جس طریقے سے وہ فائنل جیتے کمال ہے، پاکستان ٹیم 109 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، اس کے بعد جمشید احمد، اختر ایوب اور انور علی نے بہت زبردست بولنگ کی۔
انھوں نے بتایا کہ 2006 میں بھی بھارت کی ٹیم پاکستان آئی ہوئی تھی اور بھارت ون ڈے سریز جیت گیا تھا اور اسی پانچویں ون ڈے کے روز ہم نے بھارت کی انڈر19 ٹیم کو شکست دی تھی۔
سرفراز احمد نے کہا کہ اگر آپ 2017 کی بات کریں تو جس طرح ہماری ٹیم بھارت سے پہلا میچ ہاری وہ مشکل تھا، میں نے بطور پلیئر بھارت کے خلاف دو، تین میچز کھیلے تھے بلکہ میرا ڈیبیو بھی جے پور میں بھارت کے خلاف ہوا تھا۔
بھارت کو آپ جب بھی ہراتے ہیں اور ان کیخلاف بڑی بڑی پرفامنسز کرتے ہیں تو وہ کاؤنٹ ہوتی ہیں، اور ہمیں ایسا لگتا ہے کہ جو بھارت کے خلاف میچ جیتے اور پھر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جتنا وہ بہت اہم تھا۔
Comments
0 comment