انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر اعظم کونسی پوزیشن پر کھیلیں گے؟

انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر اعظم کونسی پوزیشن پر کھیلیں گے؟

انگلینڈ کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ بولنگ سے زیادہ خطرناک ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر اعظم کونسی پوزیشن پر کھیلیں گے؟

Webdesk

|

21 May 2024

لیڈز: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں ون ڈان پوزیشن پر کھیلوں گا، ورلڈکپ کا کمبینشن سوچ لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلات ٹی ٹوئنٹی سیریز کی شروعات سے پہلے لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ون ڈان پوزیشن پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کی سیریز ورلڈکپ سے پہلے تیاری کے لیے سنہری موقع ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ 3ہفتے بعد ورلڈکپ ہے اس سیریز سے اچھی چیزیں سیکھیں گے، سیریز جیت کر ورلڈکپ کیلئے اعتماد حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حارث رف مکمل طور پر فٹ ہیں اور ان کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ورلڈکپ کھیلنے سے پہلے اس سیریز سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ بولنگ سے زیادہ خطرناک ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!