انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی 20 میں شکست دے دی
ویب ڈیسک
|
25 May 2024
انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں باآسانی شکست دے دی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 184 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جوز بٹلر نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
شاہین آفریدی نے تین، عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح سے ناکام ہوئی اور صائم ایوب ایک بار پھر بغیر صرف دو جبکہ محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
بابر اعظم نے 32 رنز بنائے، پھر فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور وہ 45 رنز بنا کر کیچ ہاتھوں میں تھما کر چلتے بنے۔ شاداب خان، اعظم، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی اور محمد عامر بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔
انگلینڈ کے 184 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 19.2 اوور میں 160 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی اور اُسے 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments
0 comment