انشاء اللہ اس مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر دکھائیں گے، شاہین آفریدی

انشاء اللہ اس مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر دکھائیں گے، شاہین آفریدی

ہم بھی لوگوں کو یہ کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں کہ ورلڈ کپ جیتیں گے تاہم انشاء اللہ اس مرتبہ یہ کر کے دکھائیں گے۔
انشاء اللہ اس مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر دکھائیں گے، شاہین آفریدی

Webdesk

|

17 May 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فاتح دیکھنا چاہتے ہیں۔

 شاہین آفریدی نے 50 ویں پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسوقت مکمل فٹ ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہیں اچھے نتائج کا یقین ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم بھی لوگوں کو یہ کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں کہ ورلڈ کپ جیتیں گے تاہم انشاء اللہ اس مرتبہ یہ کر کے دکھائیں گے۔

شاہین آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گیری کرسٹن نے ان سے یہ زبردست بات کہی کہ کہ آپ کی شرٹ کے پیچھے جو نام ہے اس کے لیے نہیں کھیلنا بلکہ شرٹ کے آگے سینے پر جو نام ہے اس کے لیے کھیلنا ہے۔

یہ نہ صرف موجودہ بلکہ آنے والے کرکٹرز کے لیے بھی بہت اہم پیغام ہے۔شاہین آفریدی نے کہا کہ اس ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے اور ہمارا کام کرکٹ کھیلنا اور قوم کو خوشیاں دینا ہے۔

یہ وقت کسی بحث کا نہیں ہے بلکہ اصل مقصد کے حصول کا ہے۔وہ کوشش کریں گے کہ ٹیم ان سے جو توقعات وابستہ کیے ہوئے ہے اس پر پورا اتریں۔

انہوں نے کہا کہ قوم ہم سے بہت پیار کرتی ہے اور سب لوگ یہی چاہتے ہیں کہ ہم جیتیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ 2019 کے عالمی کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز پر چھ وکٹوں کی کارکردگی پر انہیں فخر محسوس ہوتا ہے جبکہ 2021کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پھر 2023 کے ایشیا کپ میں دونوں مرتبہ انڈیا کے خلاف بولنگ ان کے یادگار میچز ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!