نسیم شاہ کھلاڑیوں کے اسٹائل اور اشتہارات پر تنقید کرنے والے سابق کرکٹر پر برہم

Webdesk
|
1 Apr 2025
پاکستان کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے سابق کرکٹرز کی جانب سے کارکردگی کے تجزیہ پر توجہ دینے کے بجائے اشتہارات میں ان کی نمائش سمیت نوجوان کھلاڑیوں کی نجی زندگیوں پر تنقید کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں، نسیم نے کہا کہ سابق کھلاڑی جنہوں نے کھیل میں 10 سے 15 سال گزارے ہیں، انہیں ذاتی تبصرے کرنے کے بجائے کارکردگی کا جائزہ لینے پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سابق کرکٹرز کو کھیل کے بارے میں بصیرت فراہم کرنی چاہیے، جیسا کہ بالنگ تکنیک کے بارے میں مشورہ دینا، بجائے اس کے کہ وہ کسی کھلاڑی کے بالوں کے انداز، بال کٹوانے یا اشتہارات پر تبصرہ کریں، جو ان کی نجی زندگی کی غیر ضروری جانچ پڑتال کا باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ ہم انہیں لیجنڈز کے طور پر دیکھتے ہیں، کیا ہمیں بھی انہیں نظر انداز کرنا شروع کر دینا چاہیے کیونکہ وہ کرکٹ کے بجائے ذاتی معاملات پر توجہ دینے میں مصروف ہیں؟۔
فاسٹ بالر نے مزید کہا کہ اگر کوئی سابق کرکٹر تعمیری تنقید کرتا ہے، جیسا کہ تجویز کرتا ہے کہ کسی خاص پچ پر بولنگ کیسے کی جائے، تو کھلاڑی سننے اور سیکھنے کے لیے کوشش کریں گے۔
تاہم، انہیں یہ بات پریشان کن معلوم ہوئی کہ سابق کھلاڑی، جو کھیل کی گہرائی سے سمجھ رکھتے ہیں، کرکٹ کی معنی خیز بصیرت فراہم کرنے کے بجائے ذاتی پہلوں پر تنقید کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔
Comments
0 comment