نسیم شاہ نے مفت خوروں کو ہری جھنڈی دکھا دی

نسیم شاہ نے مفت خوروں کو ہری جھنڈی دکھا دی

نسیم شاہ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میچز کے ٹکٹس مانگ کر شرمندہ نہ کریں
نسیم شاہ نے مفت خوروں کو ہری جھنڈی دکھا دی

ویب ڈیسک

|

8 Feb 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل ہی اپنے مداحوں سے ایک اہم معاملے پر معذرت کر لی ہے۔

انہوں نے ٹکٹوں کی محدود دستیابی کے باعث پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے مداحوں سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ بھائیوں، ہمیں لوگوں کو تین سے چار ٹکٹ ہی ملتے ہیں اور دو سو سے تین سو لوگ طلب گار ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ براہ مہربانی ناراض نہ ہوا کریں، ہمیں بعض اوقات فیملی کو بھی منع کرنا پڑتا ہے۔ مجبوری ہے، سب کو خوش نہیں رکھ سکتے، بس ٹکٹ نہ مانگا کریں۔

نسیم شاہ نے اپنی گفتگو میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کی تیاری اور جوش کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پرجوش اور تیار بھی ہیں۔ شائقین یہاں اسٹارز کو کھیلتا ہوا دیکھیں گے۔

نسیم شاہ کی جانب سے یہ معذرت اس لیے بھی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ کھلاڑیوں کو اکثر ٹکٹوں کے لیے مداحوں کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسے میں نسیم شاہ کا یہ اقدام ان کے مداحوں کے ساتھ ان کے قریبی تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!