انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کی سیالکوٹ میں عید، قبرستان بھی گئے

ویب ڈیسک
|
1 Apr 2025
دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا سکا منوار رہے ہیں۔
ان میں ہی ایک کھلاڑی سکندر رضا ہیں جو زمبابوے کی ٹیم میں کھیلتے ہیں اور انہوں نے متعدد بار اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کروایا ہے۔
سکندر رضا رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے اور پھر وہ 14 سال بعد عید منانے کیلیے واپسی میں پاکستان آئے۔
انہوں نے سیالکوٹ میں اپنے آبائی علاقے میں عید منائی، صبح اپنے رشتے داروں کے ساتھ نئے کپڑے پہن کر عید کی نماز ادا کی اور پھر وہ اپنے پیاروں کی قبروں پر قبرستان بھی گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ نماز کے بعد بچے اور بڑے سکندر رضا سے گلے ملنے کیلیے جمع تھے جبکہ قبرستان میں انہوں نے اپنے پیاروں اور اطراف کی قبروں پر اپنے ہاتھ سے پھول ڈالے۔
سکندر رضا نے پاکستان میں عید منانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان لمحات کو کبھی نہیں بھول سکتے کیونکہ پاکستان میں تہوار شاندار انداز سے منایا جاتا ہے جبکہ یہاں پر رشتے داروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔
Comments
0 comment