نوح بٹ اولمپکس میں حصہ کیوں نہیں لے سکے؟ ویٹ لفٹر کے تہلکہ خیز انکشافات

نوح بٹ اولمپکس میں حصہ کیوں نہیں لے سکے؟ ویٹ لفٹر کے تہلکہ خیز انکشافات

فیڈریشن ذاتی عناد کی وجہ سے کسی قسم کے تعاون کیلیے تیار نہیں تھی، نوح بٹ
نوح بٹ اولمپکس میں حصہ کیوں نہیں لے سکے؟ ویٹ لفٹر کے تہلکہ خیز انکشافات

ویب ڈیسک

|

12 Aug 2024

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان کے پریمیئر ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر چونکا دینے والے الزامات عائد کیے ہیں۔

سینئر صحافی شہزاد اقبال کو انٹرویو دیتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ نے دعویٰ کیا کہ فیڈریشن  کی ذاتی رنجش کی وجہ سے وہ پیرس اولمپکس 2024 کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے کیونکہ فیڈریشن ذاتی عناد کی وجہ سے یہ چاہتی ہی نہیں تھی کہ وہ حصہ لیں۔

بٹ نے انکشاف کیا کہ ان کے پورے سفر میں فیڈریشن کی حمایت کی کمی واضح تھی۔

انہوں نے لکھا کہ ’فیڈریشن والے یہ نہیں چاہتے تھے کہ میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کروں۔ وہ چاہتے ہیں کہ میں آنکھیں بند کرکے ان کی ہدایات پر عمل کروں"۔

ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ "جب میں نے 2022 میں کامن ویلتھ گیمز جیتا تھا، تو حکام [PWF کے] مجھے انٹرویوز اور شوز میں کریڈٹ دینے اور نام لینے پر زور دیتے تھے تاہم یہ کامیابی میرے والد کی محنت تھی اور میں نے انہیں کریڈٹ دیا‘‘۔

بٹ نے مایوسی کا اظہار کیا کہ فیڈریشن نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ہی ان کی کامیابیوں کا اعتراف نہیں کیا اور کسی قسم کی جدید کوئی سہولت یا تعاون نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کامن ویلتھ گیمز جیتنے کے بعد سہولیات دی گئیں لیکن اس سے پہلے کچھ نہیں تھا۔

بٹ کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں کیونکہ انہوں نے برطانیہ میں 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں نہ صرف پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا بلکہ 109 کلوگرام سے زائد کی کیٹیگری میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر نیا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!