نیرج چوپڑا کی ماہانہ آمدنہ تقریبا ایک کروڑ روپے

نیرج چوپڑا کی ماہانہ آمدنہ تقریبا ایک کروڑ روپے

نیرج چوپڑا کے اثاثوں کی مالیت 45 لاکھ ڈالر کے قریب ہے
نیرج چوپڑا کی ماہانہ آمدنہ تقریبا ایک کروڑ روپے

ویب ڈیسک

|

12 Aug 2024

بھارتی اسٹار جیولن تھرو نیرج چوپڑا کی ماہانہ آمدنی اور پرتعیش طرز زندگی کا انکشاف مقامی میڈیا نے کیا ہے۔

ایتھلیٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں 8 اگست کو فائنل میں 89.45 میٹر پھینک کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا، لیکن پاکستانی سٹار ارشد ندیم نے اسے ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

تاہم، چوپڑا کے پرتعیش طرز زندگی نے ان کے کامیاب کیریئر اور بڑے اسپانسرز کی طرف توجہ دلائی ہے۔

بھارتی میڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق نیرج چوپڑا کی مجموعی مالیت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایتھلیٹ کی ماہانہ آمدنی مبینہ طور پر 30 لاکھ بھارتی روپے ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے ایک کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔

چوپڑا کی مالی کامیابی ان کے اثاثوں سے بھی ظاہر ہوتی ہے، جس میں کئی جائیدادیں شامل ہیں، جیسے ہریانہ میں ایک 3 منزلہ بنگلا اور دیگر کئی اراضیاں ہیں۔

چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹ کے پاس لگژری کاریں موجود ہیں، جن میں رینج روور اسپورٹ، فورڈ مستنگ جی ٹی، ٹویوٹا فارچیونر اور بائیکس شامل ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!