نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر و مرمت کے بعد افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی

Webdesk
|
11 Feb 2025
کراچی: چیمپئنز ٹرافی سے قبل جدید سہولیات سے آراستہ نوتعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں کرکٹ شائقین کا سمندر اُمڈ آیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی مرادعلی شاہ، گورنر کامران ٹیسوری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کیا، اس موقع پر وفاقی وزیرخالد مقبول صدیقی سمیت دیگر اہم افراد بھی موجود تھیں۔
کراچی کے نیشنل اسڈیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے جدید معیار کے ڈریسنگ روم اور ہاسپٹلٹی باکسز قائم کیے گئے ہیں، نشریاتی معیار کو بہتربنانے کیلئے 350 ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے۔
اس کے علاہ نوتعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم میں 2 ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز کو بھی نصب کیا گیا ہے، اسٹیڈیم میں 5 ہزار سے زیادہ نئی کرسیوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
شائقین کی بڑی تعداد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں موجود تھی، اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کیکھلاڑی بھی اسٹیج پر آئے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کی جرسی کی رونمائی بھی کی گئی۔
Comments
0 comment