بگ بیش لیگ کھیلنے کے خواہش مند حارث رؤف کے حوالے سے پی سی بی کا حیران کن فیصلہ

بگ بیش لیگ کھیلنے کے خواہش مند حارث رؤف کے حوالے سے پی سی بی کا حیران کن فیصلہ

پی سی بی نے حارث رؤف سمیت تین کھلاڑیوں کو اجازت دے دی، اعلامیہ جاری
بگ بیش لیگ کھیلنے کے خواہش مند حارث رؤف کے حوالے سے پی سی بی کا حیران کن فیصلہ

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2023

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف سمیت تین قومی کھلاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے حارث رؤف، زمان خان اور اسپنر اسامہ میر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ این او سی کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ گیم ٹائم اور ورک لوڈ منیجمنٹ کے درمیان توازن سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے، حارث رؤف اور اسامہ میر کو پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ زمان خان کو این او سی صرف چار میچوں کے لیے جاری کیا گیا ہے جبکہ اسامہ میر اور حارث رؤف کو سارے میچز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

بگ بیش لیگ میں فاسٹ بولر حارث رؤف اور اسامہ میر میلبورن اسٹارزجبکہ زمان خان سڈنی تھنڈرز کا حصہ ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام بگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن 7 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں کُل 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل 24 جنوری 2024 کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پرتھ اسکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!