پاک بھارت میچ ٹکٹس کی قیمت نے بیس بال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاک بھارت میچ ٹکٹس کی قیمت نے بیس بال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ٹکٹوں کی بہت زیادہ مانگ ہے، کم ترین ٹکٹ کی قیمت 1320 ڈالر نیویارک یانکیز کی مہنگی ترین ٹکٹ سے بھی بہت زیادہ ہے۔
پاک بھارت میچ ٹکٹس کی قیمت نے بیس بال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Webdesk

|

21 May 2024

نیویارک /لیڈز: پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ کی ٹکٹ پرائس نے بیس بال کی مہنگی ترین ٹکٹوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس مقابلے کا امریکا میں جنوبی ایشیائی تارکین وطن بے تابی سے انتظار کررہی ہیں۔

ٹکٹوں کی بہت زیادہ مانگ ہے، کم ترین ٹکٹ کی قیمت 1320 ڈالر نیویارک یانکیز کی مہنگی ترین ٹکٹ سے بھی بہت زیادہ ہے۔

 ری سیل پلیٹ فورمز پر پاک بھارت ٹکٹیں 10 ہزار ڈالر تک میں فروخت کیلیے پیش کی جارہی ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہیڈنگلے لیڈز میں ویمنز ٹی 20 میں شائقین کی آمد کا ریکارڈ قائم ہوگیا، منتظمین کے مطابق اتوار کو 10 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے۔

 یہ ہیڈنگلے میں کرائوڈ کی سب سے بڑی تعداد ریکارڈ ہوئی، یارکشائر نے اسی دن پہلی ویمنز اور گرلز کرکٹ کانفرنس بھی منعقد کی جس میں سابق پلیئرز مدعو تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!