پاک بھارت ٹاکرا: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
Webdesk
|
9 Jun 2024
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ پاک بھارت میچ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاک بھارت مقابلہ اب پاکستانی وقت کے مطابق ساڑے 7بجے کے بجائے 8بجے شروع ہوگا، بارش کے باعث میچ آدھے گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ موسم کے باعث پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اچھا ٹارگٹ دیں، جبکہ ہم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔
شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ چکی ہے، جبکہ قومی ٹیم کا جذبہ بھی دیدنی ہے، پاکستانی شائقین کرکٹ بھی پرجوش ہیں۔
Comments
0 comment