پاک آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں جوئے کی کمپنیاں سرگرم ہونے کا انکشاف

پاک آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں جوئے کی کمپنیاں سرگرم ہونے کا انکشاف

وزارت اطلاعات نے نوٹس لے کر تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کردی جبکہ اہم ہدایت بھی جاری کردی
پاک آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں جوئے کی کمپنیاں سرگرم ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2023

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ کے دوران جوئے کی کمپنیوں کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر وزارت اطلاعات بھی حرکت میں آگئی۔

وزارت اطلاعات نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کے اشتہارات روکنے کا حکم جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پرتھ ٹیسٹ میں تسلسل کے ساتھ ایسی کمپنیوں کے لوگو دکھائے گئے جو جوئے کی سروگیٹ ہیں۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی روک تھام کیلئے ہدایت جاری کرنے کے باوجود سروگیٹ کمپنیوں کی تشہیر ہوتی رہی جس کی چھان بین اور ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ ایک ہفتے میں جمع کروائی جائے۔

دریں اثنا پی ٹی وی نے بنیادی میڈیا رائٹ ہولڈرز سے بات کی ہے کہ سروگیٹ ایڈورٹائزنگ کا سلسلہ روکیں، اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔ پی سی بی سے کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں ہدایات پر عمل درآمد کرے۔ پی ٹی اے سے کہا گیا ہے کہ سروگیٹ ایڈورٹائزنگ پر نظر رکھنے کیلیے ونگ بنایا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!