پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
کمیٹی میں سابق فاسٹ بالر سکندر بخت، سابق کپتان سرفراز احمد کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

Webdesk
|
6 Jun 2025
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ایڈوائزری کمیٹی کرکٹ کے تمام معاملات آبزرو کرے گی، ایڈوائزری کمیٹی کرکٹ معاملات آبزرو کرنے کے بعد تجاویز دے گی، کمیٹی میں سابق فاسٹ بالر سکندر بخت، سابق کپتان سرفراز احمد کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سکندر بخت اس حوالے سے کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کے لیے لاہور میں موجود ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد کمیٹی سے متعلق باضابطہ اعلان کرے گا۔
Comments
0 comment