پاکستان کو چوتھے ٹی 20 میں شکست، انگلینڈ نے سیریز دو صفر سے جیت لی

پاکستان کو چوتھے ٹی 20 میں شکست، انگلینڈ نے سیریز دو صفر سے جیت لی

بابر اعظم اور عثمان خان کے علاوہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی نہیں چل سکا
پاکستان کو چوتھے ٹی 20 میں شکست، انگلینڈ نے سیریز دو صفر سے جیت لی

ویب ڈیسک

|

31 May 2024

انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری اور چوتھا میچ اوول میں کھیلا گیا، میچ بارش کی وجہ سے پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوا تاہم پہلی بیٹنگ کے دوران بھی بارش کے باعث کھیل کو روکا گیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 157 رنز اسکور کیے، عثمان خان 38 اور بابر اعظم 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کے چھ بلے باز تو ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، انگلینڈ کے مارک ووڈ، عادل رشید، لینگوسٹن نے دو دو جبکہ جوفرا آرچر، جارڈن اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

158 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو اچھی اوپننگ ملی اور 82 کے اسکور پر سالٹ 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان جوز بٹلر 39 رنز بنا کر 101 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ول جیک تھے جو بیس رنز بناسکے۔ انگلینڈ نے 158 رنز کا ہدف پانچ اوورز قبل تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں حارث رؤف نے حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 51 رنز کھائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!